نجی اسکولوں کو اپنے دفاتر کھولنے کی اجازت
نجی اسکولوں کو اپنے دفاتر کھولنے کی اجازت
جمعرات کو ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے نجی اسکولوں کے مالکان کو لاک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ کے دفاتر کھولنے کی اجازت دے۔ تاہم انتظامیہ نے اس معاملے میں نجی اسکولوں کے انتظام کے لئے معیاری طریقے کار (ایس او پی ایس) جاری کیا ہے۔ جو اسکول ڈی آئی پی آر آئی ایس کے انڈر آتے ہیں وہ ان اصولوں پر عمل کرینگے۔ انتظامیہ کو دفاتر کھولنے کے لیے چند احطیاطی تدابیروں پر عمل کرنا ہوگا جس میں اسکول کے دخلی راستے پر ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا ہونا لازم ہے۔
اسکولوں کو کسی بھی تعلیمی سرگرمی کو شروع کرنے یا کسی اساتذہ کو فون کرکے بلانے کی اجازت نہیں ہے سوائے ان اسٹاف کے جن کی ضروت ایڈمن آفس میں ہوگی۔ دفاتر صرف تنخواہوں کے حصول کے لئے کھلے رہیں گے۔ انتظامیہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھیں اور اس وقت صرف ضروتی عملے کو طلب کریں۔
ایس او پی ایس کے مطابق کسی بھی طالب علم کو دفاتر میں آنے کی اجازت نہیں ہے ۔ تمام نجی اسکولوں کو بھی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ٹیوشن فیس میں کمی کریں ، تاکہ والدین آسانی سے فیس ادا کرسکیں۔ انتظامیہ کو ان اہل خانہ کے لیے رعایت برتنے کو کہا گیا ہے جو لاک ڈاون کے دوران فیس ادا نہیں کر پارہے ہیں۔