فاٹا یونیورسٹی کوہاٹ کی 200 طالبات گریجویٹ ہوگئیں

فاٹا یونیورسٹی کوہاٹ کی 200 طالبات گریجویٹ ہوگئیں

فاٹا یونیورسٹی کوہاٹ کی 200 طالبات گریجویٹ ہوگئیں

ایکسس پروگرام میں دو سال کے دوران کم از کم 360 گھنٹے ورچوئل یا اِن پرسن انسٹرکشنز شامل ہیں۔

فاٹا یونیورسٹی کوہاٹ میں ایکسس انگلش مائیکرو اسکالرشپ پروگرام کی دو سو طالبات کو بدھ کے روز ہونے والی ایک آن لائن تقریب میں گریجویشن کی اسناد عطا کی گئیں۔

اسکول کے بعد زبان سیکھنے کا یہ دو سالہ طویل پروگرام امریکی سفارت خانے کی مالی اعانت سے انگریزی زبان اور قائدانہ صلاحیتوں کی بنیاد فراہم کرتا ہے جو معاشی طور پر پسماندہ کمیونٹیز کے 14-16 سال کے باصلاحیت طلباء کو فراہم کیا جاتا ہے۔

امریکی قونصل جنرل رچرڈ ایچ ریلی نے آن لائن تقریب میں خصوصی شرکت کی اور طلباء سے ڈی وی سی کے ذریعے خطاب کیا۔

مزید پڑھئے: آکسفورڈ یونیورسٹی کا آکسفورڈ پاکستان پروگرام متعارف

رچرڈ ایچ ریلی نے طلباء کو بتایا کہ امریکہ ایکسس انگلش لینگویج پروگرام کی فنڈنگ ​​کو پاکستان اور دنیا کے مستقبل میں سرمایہ کاری کے طور پر دیکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ جو قومیں خواتین کو بااختیار بناتی ہیں وہ زیادہ خوشحال ، محفوظ اور سیاسی طور پر زیادہ مستحکم ہوتی ہیں۔

فاٹا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے بھی خیبر پختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع سے گریجویٹ طلباء کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔

ایکسس پروگرام میں دو سال کے دوران کم از کم 360 گھنٹے ورچوئل یا ان پرسن انسٹرکشنز شامل ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو