میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلباء کے لیے پریکٹیکل امتحانات نہیں ہوں گے

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلباء کے لیے پریکٹیکل امتحانات نہیں ہوں گے

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلباء کے لیے پریکٹیکل امتحانات نہیں ہوں گے

پنجاب ایجوکیشن بورڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کلاسز کے طلباء کے لیے پریکٹیکل امتحانات نہیں کروائیں گے۔

مزید پڑھیں: ہتھکڑیاں لگوالیں گے مگر اسکول بند نہیں کرینگے

یہ فیصلہ لاہور میں منعقدہ پنجاب بورڈز (پی بی سی سی) کے کمیٹی اجلاس میں کیا گیا۔ اس اجلاس میں تمام 9 صوبائی بورڈز کے چیئرمینوں نے حصہ لیا اور کورونا وائرس کے وبائی مرض کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے پیش کردہ سفارشات کی روشنی میں اس امر پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: کورونا میں مبتلا اسٹوڈنٹس کے لیے ایم ڈی کیٹ کے خصوصی امتحان کا اعلان

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جاری صحت کے بحران کے سبب سال 2021 کے پریکٹیکل امتحانات نہیں کروائے جائیں گے۔ یہ اعلان کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے 26 نومبر سے 10 جنوری تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو