اسپیشل انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کی شرع انتہائی مایوس کن رہی، چئیرمیں بورڈ
اسپیشل انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کی شرع انتہائی مایوس کن رہی، چئیرمیں بورڈ
ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی سمیت صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے اسپیشل انٹرمیڈیٹ (ایف اے، ایف ایس سی) کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج میں کامیابی کی شرع کل 12.37 فیصد رہی جو انتہائی مایوس کن ہے، چئیرمیں بورڈ۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس: ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ہزارہ ڈویژن میں 85 تعلیمی ادارے سیل کردیئے
چئیرمین بورڈ ڈاکٹر غلام دستگیر نے اپنے دفتر میں میڈیا بریفنگ کے دوران نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کے امتحان کے لئے مجموعی طور پر 12371 امیدواران نے رجسٹر کرایا تھا جن میں سے 10142 امیدواروں نے امتحانات دیے۔ کامیاب امیدواوں کی تعداد 1255 رہی جبکے 8756 امیدوار امتحانات پاس نہیں ہوسکے، غیز حاضر امید واروں کی تعداد 2222 رہی۔
مزید پڑھیں: حکومت نے بلوچ طلبا کے کوٹہ میں اضافہ کردیا
مذکورہ امتحان میں 4350 طالبات اور 5792 طلباء شامل ہوئے ۔ چیئرمین ڈاکٹر غلام دستگیر نے طلباء و طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام امیدواران کو نتائج اُن کے موبائل نمبر پر بھی بھجوا دیئے گئے ہیں اور نتائج بورڈ کی ویب سایٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیئے گئے چئیرمین بورڈ نے بتایا کے ملازمین نے مخصوص مدت میں کافی محنت کے ساتھ یہ امتحانات لئے اور بروقت مارکنگ مکمل کر کے نتائج جاری بھی کر دیئے ہیں۔ طلبہ و طالبات کنٹرولر امتحانات کے دفتر میں فون کر کے بھی اپنے نتائج معلوم کر سکتے ہیں۔ امتحانات میں فیل طلبہ و طالبات سالانہ امتحان میں حصہ لے سکیں گے۔