کورونا وائرس: ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ہزارہ ڈویژن میں 85 تعلیمی ادارے سیل کردیئے
کورونا وائرس: ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ہزارہ ڈویژن میں 85 تعلیمی ادارے سیل کردیئے
جمعرات کے روز ہزارہ ڈویژن میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام نے متعدد تجارتی پلازوں، ہوٹلوں اور اسکولوں کو سیل کردیا کیونکہ ڈویژن میں 338 نئے کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت نے بلوچ طلبا کے کوٹہ میں اضافہ کردیا
محکمہ صحت نے بتایا کہ مانسہرہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں تقریباً 233 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ہری پور میں 79، بٹگرام میں 15 اور اپر کوہستان میں 11 افراد میں کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔
مزید یہ کہ وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے ڈویژن کے 85 تعلیمی اداروں، تین تجارتی عمارتوں اور چھ ہوٹلوں کو سیل کردیا ہے۔ خطے کی ضلعی انتظامیہ نے 30 سے زائد دیہی علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: نسٹ نے ایشیاء کی ٹاپ 100 یونیورسٹیز کی فہرست میں جگہ بنالی
ضلعی حکام نے مزید کہا کہ کووِڈ نائنٹین کی موجودہ دوسری لہر کے دوران محکمہ صحت نے ضلع مانسہرہ میں 15،802 افراد کے ٹیسٹ کروائے جن میں سے 1،429 مثبت آئے ہیں۔