کورونا میں مبتلا اسٹوڈنٹس کے لیے ایم ڈی کیٹ کے خصوصی امتحان کا اعلان

کورونا میں مبتلا اسٹوڈنٹس کے لیے ایم ڈی کیٹ کے خصوصی امتحان کا اعلان

کورونا میں مبتلا اسٹوڈنٹس کے لیے ایم ڈی کیٹ کے خصوصی امتحان کا اعلان

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے طلبہ کے لیے خصوصی امتحان کا اعلان کیا ہے۔

امتحانات کے لیے اندراج شدہ کسی بھی امیدوار جس کا 15 نومبر سے 29 نومبر کے درمیان کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اسے 13 دسمبر 2020 کو ایم ڈی کیٹ کا خصوصی امتحان دینے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: اسپیشل انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کی شرع انتہائی مایوس کن رہی، چئیرمیں بورڈ

 طلباء کو خصوصی امتحان میں حصہ لینے کے لیے اپنے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کو اس لنک

nts.org.pk/PMC.

پر اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ جس کے بعد کورونا کی مثبت رپورٹس کے ساتھ آنے والے درخواست دہندگان کا تیرہ دسمبر کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے خصو صی امتحان میں براہ راست اندراج کیا جائے گا۔

 درخواست گزار 26 نومبر سے 29 نومبر تک دیئے گئے لنک پر اپنے کورونا ٹیسٹ کے نتائج اپ لوڈ کرسکیں گے۔

کورونا میں مبتلا اسٹوڈنٹس کے لیے ایم ڈی کیٹ کے خصوصی امتحان کا اعلان

  ایم ڈی کیٹ کے خصوصی امتحانات کا انفرااسٹرکچر 29 نومبر کو ہونے والے اسٹینڈرڈ امتحان کی طرح ہی ہوگا۔ جبکہ جن طلبا نے اندراج کیا ہے وہی اپنے پاس تفویض کردہ رول نمبر استعمال کرسکیں گے۔ تاہم امتحانی مراکز کی جانب سے نامزد کردہ تازہ سلپس ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ہزارہ ڈویژن میں 85 تعلیمی ادارے سیل کردیئے

این ٹی ایس درخواست دہندگان کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کرے گا جہاں وہ خصوصی امتحان کے لیے اپنی سلپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو