ہتھکڑیاں لگوالیں گے مگر اسکول بند نہیں کرینگے
ہتھکڑیاں لگوالیں گے مگر اسکول بند نہیں کرینگے
لاہور: آل پاکستان اکیڈمیز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنا تعلیم دشمنی ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا میں مبتلا اسٹوڈنٹس کے لیے ایم ڈی کیٹ کے خصوصی امتحان کا اعلان
انہوں نے آج سے اکیڈمیز کھولنے کا بھی اعلان کر دیا۔ لاہور میں آل پاکستان ایجوکیشنل اکیڈمیز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کی، چیئرمین آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ایجوکیشنل اکیڈمیز رانا عنصر نے کہا کہ ہم اپنی اکیڈمیز کو آج سے کھول رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسپیشل انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کی شرع انتہائی مایوس کن رہی، چئیرمیں بورڈ
انہوں نے مزید کہا کے وزیر اعظم اور وزیر تعلیم پنجاب چند دن پہلے تک کہتے تھے کہ وہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حامی نہیں ہیں۔ بازاروں، مارکیٹوں اور بسوں میں ایس او پیز پر عمل در آمد نہیں ہو رہا، سب سے زیادہ ایس او پیز پر عمل درآمد تعلیمی اداروں میں ہو رہا ہے۔ حکومت اگر ہمیں گرفتار بھی کرنا چاہے تو کرلے ہم ہتھکڑیاں لگوانے کو تیار ہیں ہمیں جیلوں میں ڈال دیں ہم تیار ہیں مگر اکیڈمیز آج سے کھلیں گے 15 لاکھ اساتذہ بے روزگار ہو چکے ہیں۔