اسکولوں کی جانب سے پوری فیسوں کی وصولی کا معاملہ
اسکولوں کی جانب سے پوری فیسوں کی وصولی کا معاملہ
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ فیسوں کے معاملے کی پوری طرح جانچ کی جائے گی اور اسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بہت سے فیسوں کے معاملے پر شکوہ گزاری کرتے والدین کو جواب دیا کہ اس معاملے کی پوری جانچ کی جائے گی اور کسی کے ساتھ کوئی انا انصافی نہیں ہوگی۔ ان والدین نے شکایت کی تھی کہ اسکول طلبا کے والدین سے پوری فیس وصول کر رہے ہیں جبکہ او اور اے لیولز کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیئے: راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا پاکستان میں مونوڈسپلنری یونیورسٹیز میں پہلا نمبر
وفاقی وزیر نے ایک سوشل میڈیا صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی ایسے طالب علم کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے جس کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہوں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے صارف اورنگزیب قریشی نے بتایا کہ او لیول کے طلبا کے لیے، جن کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں، اسکولوں کی جانب سے فیسوں کی وصولی کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیئے: طلباء، سماجی کارکنوں اور اسکولوں کا شفقت محمود سے اسکول اسیسیڈ گریڈز کا مطالبہ
وفاقی وزیر برائے تعلیم نے والدین کو یقین دلایا کہ حکومت اس معاملے کی پوری طرح جانچ کرے گی اور کسی کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہوگی