راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا پاکستان میں مونوڈسپلنری یونیورسٹیز میں پہلا نمبر

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا پاکستان میں مونوڈسپلنری یونیورسٹیز میں پہلا نمبر

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا پاکستان میں مونوڈسپلنری یونیورسٹیز میں پہلا نمبر

ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ کے تیسرے ایڈیشن میں، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (آر ایم یو) کو پاکستان میں مونو ڈسپلنری یونیورسٹیز میں پہلی اور پولی ڈسپلنری یونیورسٹیز میں آٹھویں نمبر پر شمار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: طلباء، سماجی کارکنوں اور اسکولوں کا شفقت محمود سے اسکول اسیسیڈ گریڈز کا مطالبہ

ویب سائٹ کے مطابق، امپیکٹ رینکنگ واحد عالمی کامیابی کا پیمانہ ہے جو یونیورسٹیز کا اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولز) سے موازنہ کرتا ہے۔ آر ایم یو کو 2017 میں قائم کیا گیا تھا اور یہ نام ور یونیورسٹی صرف ساڑھے تین سال سے چل رہی ہے۔ آر ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر محمد عمر کے مطابق ، اس کو پاکستان کی مونوڈسپلینری میڈیکل یونیورسٹیوں میں پہلے نمبر پر درج کیا گیا ہے، جو اس تعلیمی ادارے کی ایک اہم کامیابی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آر ایم یو نے ایس ڈی جی میں 68 فیصد اسکور حاصل کیا ہے جو ٹی ایچ ای امپیکٹ رینکنگ سے معیاری تعلیم کے لیے دیا جاتا ہے۔

پروفیسر عمر کے مطابق آر ایم یو پاکستان کی پہلی سرکاری یونیورسٹی ہے جس نے انڈرگریجویٹ سطح پر ایک مربوط ماڈیولر نصاب کو نافذ کیا ہے اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ہم پلہ جدید فریم ورک میں امتحانات کا عمل شروع کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آر ایم یو نے ایک قابلیت پر مبنی یونیورسٹی ریذیڈنسی پروگرام شروع کیا ہے، جو دنیا میں پہلی بار اے سی سی ایم ای (ایکریڈیشن کونسل فار کونٹینیوانگ میڈیکل ایجوکیشن) کی گائیڈ لائنز پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا اسکولوں کے لیے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو پاکستان کی پوسٹ گریجویٹ سطح کی تعلیم میں گیم چینجر کے طور پر بیان کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں طبی ماہرین کی تربیت کا عمل بین الاقوامی معیار پر مرکوز کیا گیا ہے۔ پروفیسر عمر کے مطابق آر ایم یو نے یونیورسٹی کی فیکلٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت دینے کے لیے فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام بھی شروع کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو