ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کو سمیسٹر منسوخ کرنے کا اختیار دے دیا

ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کو سمیسٹر منسوخ کرنے کا اختیار دے دیا

ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کو سمیسٹر منسوخ کرنے کا اختیار دے دیا

کورونا وائرس کی وجہ سے جاری غیر یقینی صورتحال کہ باعث ھایئر ایجوکیشن کمیشن پاکستان یونیورسٹیوں کو یہ سمیسٹر منسوخ کرنے کا اختیار دینے پر مجبور ہوگئ۔
ایچ ای سی پورٹل پر جاری کردہ تفصیلی رپورٹ میں کہا یونیورسٹیوں کہ لئے جامعہ ہدایت نامہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
"اگر لاک ڈاون جون میں ختم ہوجاتا ہے تو یونیورسٹی اپنے معمول سیشن کا آغاز کرسکتی ہیں لیکن اگر لاک ڈاون جاری رہا تو یونیورسٹیوں کہ پاس آن لائین کلاسز یا سمیسٹر کو منسوخ کردینے کہ سوا کوئ اور آپشن نہیں"، ایچ ای سی چیئر مین طارق بنوری کا کہنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایچ سی سی ان تمام ممکنہ حالات سے نمٹنے کہ لئے جامعہ پالیسی بنا رہی ہے جسکا بنیادی مقصد حکومت کہ ساتھ مل کر وائرس کو ختم کرنا اور تعلیمی نقصان کہ بوجھ کو کم کرنا ہے۔
"یہ ایک خوش آئیں بات ہے کہ آن لائن کلاسز سے ہم بہت بڑے تعلیمی بحران سے بچ گئے۔ لہذا ہم نے یونیورسٹیوں کو یہ ہدایت دی ہے کہ جلد از جلد اپنے کورسز کو آن لائن کرلیں تاکہ تعلیم کا سلسلہ منقطع نہ ہو"۔ انہوں نے مزید کہا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو