این سی او سی کے اجلاس میں آج اہم فیصلے کیے جائیں گے

این سی او سی کے اجلاس میں آج اہم فیصلے کیے جائیں گے

این سی او سی کے اجلاس میں آج اہم فیصلے کیے جائیں گے

ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے سے کورونا سے متاثرہ کیسز میں اضافہ ہوا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) آج اس وبائی مرض کی روک تھام کے حوالے سے اہم فیصلے کرنے کے لیے اجلاس منعقد کرے گا۔

مزید پڑھیں: کوہاٹ یونیورسٹی میں طالبات کے لیے نیا ڈریس کوڈ، عبایا پہننا لازمی قرار

اتوار کے روز مسلسل چوتھے دن کووِڈ نائنٹین  کے نئے کیسز کی ایک ہی دن میں متاثرین کی تعداد 3000 کا ہندسہ عبور کر گئی۔ این سی او سی نے ہفتے کے روز کورونا سے متاثرہ ایک ہی دن میں 3،876 نئے کیسز درج کیے جو کہ 2 جولائی 2020 کے بعد ایک دن میں متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

مزید پڑھیں: جعلی رزلٹس کے ثبوت: اسلامیہ کالج پشاورکے 2008 - 16 کے امتحانی نتائج دوبارہ چیک ہوں گے

این سی او سی کے آج ہونے والے اجلاس میں اسکولوں کو بند کرنے کے منصوبے کی جانچ کی جائے گی۔ اس میں وہ اسکول بھی شامل ہیں جو اس وقت امتحانات کے لیے کھلے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جن اسکولوں میں امتحانات لیے جارہے ہیں، وہاں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں نوٹ کی گئی ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو