کے یو: بی اے کے ایکسٹرنل ایگزام برائے 2020 کے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع

کے یو: بی اے کے ایکسٹرنل ایگزام برائے 2020 کے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع

کے یو: بی اے کے ایکسٹرنل ایگزام برائے 2020 کے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع

جامعہ کراچی کے کنٹرولر برائے امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین نے بی اے (ایکسٹرنل) پارٹ ون اور ٹو، دونوں حصوں اور ڈویژن کی بہتری کے امتحانی فارموں اور فیسوں کی منظوری کی تاریخ میں یکم اپریل 2021 تک توسیع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور پرنسپلز کا سعید غنی کی برطرفی کا مطالبہ

کے یو کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ظفر حسین نے بتایا ہے کہ بی اے پارٹ ون یا ٹو کے پرچوں میں شامل ہونے والے امیدوار 4،850 روپے فیس ادا کریں گے جبکہ دونوں حصوں کے درخواست دہندگان 8،450 روپے فیس جمع کرائیں گے۔  

اس نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 2014 یا اس سے قبل جن طلباء نے خود کو رجسٹرڈ کرایا تھا اور وہ بی اے ایکسٹرنل سالانہ امتحانات 2020 میں حصہ لینا چاہتے ہیں، انہیں عام امتحان کی فیسوں کے علاوہ 3000 روپے کی اضافی فیس بھی جمع کرانی ہوگی۔

کے یو کے حکام نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی یونیورسٹی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایگزامینیشن یونٹ کاؤنٹر نمبر 1 سے تصدیق کے بعد سلور جوبلی گیٹ پر واقع بینکوں اور برانچوں میں ادا شدہ فیس واؤچر اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ اپنے امتحانی فارم جمع کرائیں۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا پرائیویٹ لاء کالجوں کا پانچ سالہ آڈٹ کا حکم

 منتظمین کا کہنا ہے کہ کے یو میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک لمیٹڈ، سندھ بینک اور بینک الفلاح کے بوتھس اور شاخوں میں 100 روپے کی ادائیگی کے عوض امتحانی فارم دستیاب ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو