این سی او سی کا ملک بھر میں بورڈ کے امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ
این سی او سی کا ملک بھر میں بورڈ کے امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اصولی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے درمیان اس سال ملک بھر میں بورڈ کے امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔
یہ فیصلہ منگل کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا۔ وزارت صحت کے حکام نے اجلاس کے شرکا کو ملک میں کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیئے: ایچ ای سی کا اوورسیز اسکالرشپس برائے 2022 کا اعلان
تاہم این سی او سی نے تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے کے معاملے کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس (آئی پی ای ایم سی) کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کوووڈ کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ملک بھر کے تعلیمی ادارے رواں ماہ کے شروع میں 23 مئی تک بند کردیئے گئے تھے۔
تاہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی پی ای ایم سی امتحانات کے انعقاد اور طلبہ کی اگلی جماعتوں میں ترقی کے بارے میں فیصلے کرے گی۔
مزید پڑھیئے: ئے ویریئنٹس سے بچوں کی بڑی تعداد متاثر، سنگاپور اسکولوں کو بند کرنے پر مجبور
ذرائع کے مطابق آئی پی ایم ای سی کا اجلاس 23 مئی سے قبل ہوگا اور پہلے مرحلے میں اسکول نویں، دسویں، 11 ویں اور 12 ویں جماعت کے طلباء کے لئے کھولے جائیں گے۔
رواں ماہ کے شروع میں آئی پی ایم ای سی نے فیصلہ کیا تھا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات پہلے مرحلے میں جولائی میں لئے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں ، نویں اور گیارہویں جماعت کے پیپرز اگست یا ستمبر میں ہوں گے۔
ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے بھی واضح کیا کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات متعلقہ بورڈ کے ٹائم ٹیبل کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، اس لیے ان پر کان نہ دھریں