منہاج القرآن کو بورڈ کا درجہ دے دیا گیا
منہاج القرآن کو بورڈ کا درجہ دے دیا گیا
منہاج القرآن کو باضابطہ طور پر ایک بورڈ کا درجہ دے دیا گیا ہے اور اب اسے نظام المدارس پاکستان تسلیم کیا جائے گا۔
اس اہم پیشرفت سے متعلق اعلان علامہ امداد اللہ قادری کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کیا۔
اس حوالے سے ہونے والے اجلاس میں ملک کے اس اہم ادارے کی حیثیت میں تبدیلی کے علاوہ سینئر علما نے بات چیت کی اور دینی تعلیم سے متعلق اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں: کراچی یونیورسٹی نے چار طلباء کا داخلہ منسوخ کردیا
اجلاس میں زور دے کر کہا گیا کہ ملک کو انتہا پسندی، عدم رواداری، فرقہ واریت اور دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے مذہبی تعلیمات، گائیڈ لائنز اور ریفارمز کی ضرورت ہے۔
اجلاس کے اختتام پر اپنے اختتامی ریمارکس دیتے ہوئے پی اے ٹی کے سکریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے حکومت کو ملک بھر میں بورڈ مدارس کے قیام پر سراہا اور منہاج القران کو بورڈ کا درجہ دینے کو اہم اقدام قرار دیا۔
منہاج القرآن کو 1980 میں محمد طاہر القادری نے قائم کیا تھا اور اب اس کا نام نظام المدارس پاکستان ہے۔ یہ ایک غیر سیاسی اور غیر سرکاری تنظیم ہے جو دنیا کے 100 سے زیادہ ممالک میں کام کرتی ہے۔ اس کا مرکزی دفتر لاہور، پاکستان میں واقع ہے۔