طالبات اسکول وین کی اگلی سیٹ پر نہیں بیٹھیں گی، مانسہرہ پولیس
طالبات اسکول وین کی اگلی سیٹ پر نہیں بیٹھیں گی، مانسہرہ پولیس
مانسہرہ کی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین طلبا کو جنسی ہراسانی سے بچانے کے لیے سوزوکی وین کی اگلی نشستوں پر بیٹھنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
محکمہ پولیس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پولیس مانسہرہ ضلع میں اسکول اور کالج کی طالبات کو گھر سے لینے اور چھوڑنے والے وین ڈرائیوروں کے ذریعے کمسن لڑکیوں کو ہراساں ہونے سے بچانے کے لیے تمام اقدامات کررہی ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات کا شیڈول جاری کردیا
مانسہرہ پولیس کی پریس ریلیز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پولیس نے یہ اقدامات وین ڈرائیوروں کے ہاتھوں کمسن لڑکیوں کو پیش آنے والی پریشانی اور پراسانی کے بارے میں شکایت موصول ہونے کے بعد کیے ہیں۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ انسانی حقوق کا مسئلہ نہیں ہے۔ در حقیقت طالبات کے وین ڈرائیوروں کے ساتھ اسکول وین کی اگلی نشستوں پر بیٹھنے پر پابندی عائد کرنے کا مقصد ہزارہ پولیس کی جانب سے طالبات کی جان اور وقار کے تحفظ کے لیے اپنائے جانے والے اقدامات میں سے ایک اہم اقدام ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا یکساں قومی نصاب کو مکمل طور پر نہ اپنانے کا فیصلہ
پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے اسکول وینز کے ڈرائیوروں کی اسکریننگ کی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ ڈرائیور جو منشیات کا استعمال کرتے ہیں انہیں بچوں کو اسکول لانے اور لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔