پنجاب حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

پنجاب حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

پنجاب حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

پنجاب حکومت نے پہلی کلاس سے آٹھویں تک کے امتحانات کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا ہے۔ موجودہ کورونا وائرس کے وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یہ امتحانات مراحل میں لیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا یکساں قومی نصاب کو مکمل طور پر نہ اپنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پہلی کلاس سے آٹھویں تک کے امتحانات مئی کے آخری ہفتہ میں لیے جائیں گے۔ ایگزیمینیشن پیپر میں 50 نمبروں کے لیے 25 مختصر سوالات ہوتے ہیں جن میں سے ہر ایک میں ایک گھنٹے کے لیے مساوی نمبر ہوتے ہیں۔

اس پیٹرن سے پہلی اور دوسری جماعت کے طلباء کو خارج کر دیا جائے گا کیوں کہ ان کے امتحانات تحریری پرچوں کے بجائے وربلی یعنی زبانی طور پر ہوں گے۔

ایک حالیہ پریس کانفرنس میں پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ پنجاب حکومت اسکول جانے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے وبائی مرض کی صورتحال کے بیچ پوری کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں 37،000 نئے اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کی عارضی تاریخوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے  جو 31 مئی 2021 سے شروع ہونگے۔

دوسری جانب فیڈرل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 20 مئی سے نویں جماعت اور میٹرک کے امتحانات لینے کا اعلان کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو