پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد میٹرک، انٹر کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا
پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد میٹرک، انٹر کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا
بدھ کو شائع ہونے والے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (پی بی سی سی) کے نوٹس کے مطابق انٹر اور میٹرک کے نتائج کا اعلان صوبائی کابینہ کی پروموشن پالیسی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
پی بی سی سی صوبے کے تمام نو امتحانی بورڈز کا آفیشل فورم ہے۔
ایک روز قبل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ترجمان نے بھی کہا تھا کہ انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے طلباء کے نتائج صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد جاری کیے جائیں گے۔
مزید پڑھئے: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پرچے دوبارہ چیک کرنے کا مطالبہ
پی بی سی سی کے سیکریٹری نے کہا کہ نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا تاہم انہوں نے کسی حتمی تاریخ کے اعلان سے گریز کیا۔
یہ پیش رفت فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ ( ایچ ایس ایس سی) پارٹ ٹو کے سالانہ نتائج برائے 2021 کے اعلان کے بعد ہوئی ہے۔
کورونا وبا کی وجہ سے ایف بی آئی ایس ای نے ایچ ایس ایس سی کا سالانہ امتحان صرف اختیاری مضامین میں لیا جبکہ نتائج کا اہتمام وفاقی حکومت کی پروموشن پالیسی کے تحت کیا گیا۔
ایف بی آئی ایس ای میں منعقدہ تقریب میں خواتین امیدواروں کو ایچ ایس ایس سی امتحانات برائے 2021 میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے پر سراہا گیا۔
مزید پڑھئے: تعلیمی بورڈز کو پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان نہ کرنے کی ہدایت
وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
ایچ ایس ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات برائے 2021 میں مجموعی طور پر 81،988 ریگولر ، پرائیویٹ اور ریپیٹر طلباء شریک ہوئے۔
جس میں سے 80،282 امیدواروں کے بارے میں کہا گیا کہ امتحان پاس کرسکتے ہیں جو کہ طلبہ کی امتحانات دینے والی مجموعی تعداد کا 99.89 فیصد بنتا ہے۔