تعلیمی بورڈز کو پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان نہ کرنے کی ہدایت

تعلیمی بورڈز کو پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان نہ کرنے کی ہدایت

تعلیمی بورڈز کو پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان نہ کرنے کی ہدایت

چیئرپرسنز کی امتحانی نتائج کی تقریبات منعقد کرنے کی مخالفت

دی ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پنجاب کے تمام انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن کے تمام آٹھ بورڈز نے متفقہ طور پر آئندہ سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان نہ کرنے اور کورونا کے باعث امتحانی نتائج کے اعلان کی تقریبات منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب انٹر بورڈ کمیٹی نے پرائیویٹ اسکولوں کے تسلط کو روکنے کے لیے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ان اعلانات کو مزید بچوں کے داخلہ لینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھئے: تعلیم کے شعبے میں ناقص کارکردگی، اپوزیشن کی حکومت پر تنقید

تمام بورڈز کے چیئرمینوں کی کمیٹی نے رزلٹ کارڈ پر نمبر اور گریڈز کا ذکر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام بورڈز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پوزیشن حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان نہ کریں۔

 پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق کسی بھی بورڈ کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کے اعلان کی تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی۔

وفاقی حکومت کی ہدایات کے بعد پنجاب کے بی آئی ایس ای نے پہلے ہی تمام امیدواروں کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امیدواروں کے نتائج کی جانچ پڑتال اور رینکنگ سمیت تمام نتائج حاصل کرنے والوں کے ناموں کے اعلان کے خلاف فیصلے سے قبل رینکنگ بھی جاری کی جارہی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کرنے کی روایت آئندہ برسوں کے لیے بند ہو سکتی ہے کیونکہ اعلیٰ تعلیم کا محکمہ انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے طلباء کے لیے گریڈنگ کا نظام متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

 بی آئی ایس ای لاہور کے ترجمان قیصر ورک نے تصدیق کی ہے کہ اس سال کسی پوزیشن ہولڈرز کا اعلان نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی امتحانی نتائج کا اعلان کرنے کے لیے کوئی تقریب بی آئی ایس ای لاہور میں منعقد کی جائے گی اور تمام بورڈز اس ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھئے: ایچ ای سی کا انڈرگریجویٹ اسکالر شپس کا اعلان

محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق ایک پرائیویٹ سیکٹر مافیا نے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا استعمال کرتے ہوئے ہزاروں طلباء کو داخلے کی طرف راغب کرنے کے لیے اپنا کاروبار چلایا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پوزیشن ہولڈرز کو انعام کے طور پر لاکھوں روپے دیئے لیکن انہوں نے پرائیویٹ اسکولوں میں داخلہ لینے کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے حکومت نے پبلک سیکٹر کے اسکولوں کو مضبوط بنانے کے لیے رقم خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

( یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 29 ستمبر 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے) 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو