جامعہ کراچی کے غیر واضح فیصلے سے طلباء الجھن کا شکار

جامعہ کراچی کے غیر واضح فیصلے سے طلباء الجھن کا شکار

جامعہ کراچی کے غیر واضح فیصلے سے طلباء الجھن کا شکار

سندھ یونیورسٹی کے سرکاری و نجی کالجوں میں جامعہ کراچی کے دو سالہ بی اے، بی ایس سی اور ایم اے، ایم ایس سی پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے نے طلباء کو الجھن میں ڈال دیا ہے کیونکہ ایچ ای سی اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف کراچی یونیورسٹی اپنے فیصلے پر قائم ہے۔

گذشتہ ہفتے کے یو کی اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ صوبے کے کالجوں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کے نفاذ کو اگلے سال جون تک ملتوی کیا جائے۔

مزید پڑھئے: چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کے خلاف اسٹے میں توسیع

کے یو کے فیصلے کے بعد، ایچ ای سی نے طلباء کو مشورہ دیا تھا کہ ایچ ای سی کے غیر مجاز دو سالہ پروگرام میں داخلہ نہ لیں۔

ایک سرکاری بیان میں ایچ ای سی نے یہ اعادہ کیا کہ ایک یونیورسٹی غیر قانونی طور پر دو سالہ بی اے، بی ایس سی اور ایم اے، ایم ایس سی پروگراموں میں داخلے دوبارہ شروع کر رہی ہے۔

کمیشن نے مطلع کیا کہ اس سے طلباء کے تعلیمی مستقبل پر منفی اثر پڑ رہا ہے اور دو سالہ پروگرام سے فارغ ہونے کے بعد انہیں ملازمتوں کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کمیشن نے یہ بھی مطلع کیا کہ طلبا کو لازمی آگاہ ہونا چاہیے کہ یونیورسٹی طلباء کے مستقبل کو داؤ پر لگا کر مالیاتی فوائد حاصل کرے گی۔

 

مزید پڑھئے: وفاقی اردو یونیورسٹی میں اسمارٹ کیمپس کا آغاز کردیا گیا

 

اس متضاد نوٹیفکیشن نے پورے سندھ میں طلباء کو پریشان کردیا ہے اور وہ اس حوالے سے مخمصے کا شکار ہیں کہ دو سالہ پروگرام میں داخلہ لینا ہے یا نہیں۔

یہ واضح رہے کہ ایچ ای سی نے اس طرح کے پروگراموں کے معیار پر سنگین خدشات کے پیش نظر اس سال کے شروع میں انڈرگریجویٹ ایجوکیشن پالیسی کے تحت بی اے، بی ایس سی اور ایم اے، ایم ایس سی جیسے دو سالہ پروگراموں کو ختم کردیا ہے۔

اس حوالے سے مزید اطلاعات یہ ہیں کہ دو سالہ بی اے، بی ایس سی اور ایم اے، ایم ایس سی پروگراموں کو ختم کرنے اور ان کی جگہ چار سالہ بی ایس ڈگری رکھنے کا اعلان 2004 میں کیا گیا تھا۔

تاہم جامعات کو 2016 تک جاری رہنے والی منتقلی کی مدت کے دوران دونوں نظاموں کو جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو