وفاقی اردو یونیورسٹی میں اسمارٹ کیمپس کا آغاز کردیا گیا
وفاقی اردو یونیورسٹی میں اسمارٹ کیمپس کا آغاز کردیا گیا
فیڈرل اردو یونیورسٹی نے اپنے اسلام آباد کیمپس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کا اسمارٹ کیمپس لانچ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے اسمارٹ کیمپس کا افتتاح کیا اور کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں اسمارٹ کیمپس کا آغاز ایک عظیم سنگ میل ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلباء جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے تعلیمی سفر میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اور عملی زندگی میں اپنے اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھئے: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کا میٹرک کے امتحان کی تاریخ کا اعلان
اسمارٹ کیمپس کی افتتاحی تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم، ڈین آف سائنسز ڈاکٹر محمد زاہد، انچارج اسلام آباد کیمپس ڈاکٹر عامر ندیم اور ایڈیشنل رجسٹرار شاہ جی محمد بھی موجود تھے۔
اس سے قبل ڈاکٹر مشتاق نے اسلام آباد کیمپس میں انچارج، ایڈیشنل رجسٹرار اور تمام محکموں کے سربراہان اور عملے کی موجودگی میں جامعہ مسجد یونس کا سنگ بنیاد رکھا۔