چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کے خلاف اسٹے میں توسیع

چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کے خلاف اسٹے میں توسیع

چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کے خلاف اسٹے میں توسیع

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی مستقل تقرری کے خلاف اسٹے میں 27 جولائی تک توسیع کردی 

عدالت نے حکومت کو ہدایت کی کہ مقررہ تاریخ تک ایچ ای سی کا مستقل چیئرمین مقرر کرنے کے ارادے سے باز رہا جائے۔

 

مزید پڑھئے: وفاقی اردو یونیورسٹی میں اسمارٹ کیمپس کا آغاز کردیا گیا

 

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے بدھ کے روز ایچ ای سی آرڈیننس اور طارق بنوری کی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے بحالی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے جبکہ عدالت نے اٹارنی جنرل سے 27 جولائی تک دلائل طلب کرلیے۔

 

مزید پڑھئے: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کا میٹرک کے امتحان کی تاریخ کا اعلان

 

جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل کو دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی جس میں کہا گیا تھا کہ جب صدر نے آرڈیننس جاری کیا تو اسمبلی نے اجلاس طلب کرلیا۔

(یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 15 جولائی 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)  

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو