کراچی یونیورسٹی کے طلباء کا سمسٹر امتحانات کے خلاف احتجاج

کراچی یونیورسٹی کے طلباء کا سمسٹر امتحانات کے خلاف احتجاج

کراچی یونیورسٹی کے طلباء کا سمسٹر امتحانات کے خلاف احتجاج

اطلباء نے آن لائن کلاسز میں تدریس کے معیار کے خلاف شکایت کی اور جمع کردہ اسائنمنٹس کی بنیاد پر ترقی حتجاجیکا مطالبہ کیا۔

منگل کے روز جامعہ کراچی کے متعدد طلباء نے انتظامیہ کے 21 ستمبر سے سمسٹر امتحانات کے انعقاد کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں آن لائن کلاسز کے دوران جمع کرائے گئے اسائنمنٹس کی بنیاد پر ترقی دی جائے۔

پاکستان میں آج سے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا

کوروناوائرس کی وجہ سے چھ ماہ کے طویل وقفے کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے ہی دن جامعہ کراچی کے طلبا آن لائن تدریس کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریشن بلاک کے باہر جمع ہوگئے۔

طلباء کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز میں کوئی 'تدریس' نہیں تھی بلکہ اساتذہ نے طلباء سے صرف اسائنمنٹس پیش کرنے کو کہا۔

طلباء نے یہ جاننے کا بھی مطالبہ کیا کہ جب انہیں آن لائن کلاسز میں کچھ پڑھایا ہی نہیں گیا تو یہ امتحانات کس بنیاد پر منعقد کیے جارہے ہیں۔

طلباء نے مطالبہ کیا کہ انہیں اسائنمنٹس کی بنیاد پر اگلے سمسٹر میں ترقی دی جائے۔

احتجاجی مظاہرے میں پولیٹیکل سائنس، انگلش، سوشیالوجی، کیمسٹری اور فزکس سمیت مختلف شعبوں کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈپارٹمنٹ آف کامرس کے ایک طالب علم نے سوال کیا کہ جب اساتذہ آن لائن کلاسز کے دوران کچھ پڑھاتے اور سکھاتے ہی نہیں تھے تو پھر یہ امتحانات کس بنیاد پر منعقد کیے جارہے ہیں۔

سندھ کے اسکول کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے تیار نہیں

احتجاج کی اطلاع ملتے ہی کیمپس سیکیورٹی آفیسر ڈاکٹر معیز خان اور طلباء کے مشیر ڈاکٹر سلمان زبیر طلباء سے بات چیت کرنے کے لیے پہنچے۔ تاہم آخری اطلاعات آنے تک اس مسئلے کا کوئی مناسب حل نہیں نکالا جاسکا۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی نے لاک ڈاؤن کے دوران عیدالفطر کے بعد اپنے طلبا کی تکنیکی تربیت کی تھی ، جس کے بعد آن لائن کلاسز کا آغاز کیا گیا۔ تاہم طلبا ان کلاسز کے دوران دیئے گئے تعلیم کے معیار سے مطمئن نہیں تھے۔

طلبا کی حفاظت ایک بہت بڑی ذمے داری ہے، شفقت محمود

اس سے قبل 12 اگست کو جامعہ کراچی نے اسکائپ، گوگل کلاس رومز، مائیکروسافٹ ٹیمز یا واٹس ایپ کے توسط سے سمسٹر امتحانات آن لائن کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اس نوٹیفکیشن میں امتحانات کے چار مختلف طریقوں کا ذکر کیا گیا تھا۔ جس میں 'ڈیورنگ سیشن اسسمنٹس' شامل تھے جس کے پرچے لیے جانے تھے۔ اس کے علاوہ اس میں کیس اسٹڈی پراجیکٹس، موضوعاتی مضامین، انفرادی یا گروپ پریزنٹیشنز، کلاس ٹیسٹ یا سرگرمی، کوئز، ای پورٹ فولیو، اوپن بک اسائنمنٹ اور انفرادی یا گروپ کی سطح پر زبانی امتحانات شامل تھے

 

 

 

 

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو