کے یو نے انٹری ٹیسٹ درخواستوں کی آخری تاریخ 2 دسمبر تک بڑھا دی
کے یو نے انٹری ٹیسٹ درخواستوں کی آخری تاریخ 2 دسمبر تک بڑھا دی
جامعہ کراچی نے انٹری ٹیسٹ آن لائن داخلہ برائے 2021 کے لیے درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔
یونیورسٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق داخلہ ٹیسٹ کی درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 2 دسمبر 2020 تک بڑھا دی گئی ہے اور وہ بیچلرز اور ماسٹرز کے پروگراموں، ڈاکٹر آف فارمیسی (صبح و شام کے پروگراموں) ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی (مارننگ پروگرام) اور ڈیپارٹمنٹ آف ویژول اسٹڈیز پر لاگو ہوگی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذیل میں دیئے گئے لنک کے ذریعے داخلے کے لیے کے یو کے سرکاری ویب پورٹل سے داخلوں کی تفصیلات، آن لائن داخلہ فارم، پراسپیکٹس اور گائیڈ لائنز حاصل کریں۔
مزید پڑھیں: جامعہ کراچی: بی کام پارٹ 2 اور بی کام پارٹ 1، پارٹ 2 کے ایکسٹرنل نتائج کا اعلان
بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ 2 دسمبر 2020 تک یونیورسٹی کے متعلقہ دستاویزات اور ادا شدہ فیس واؤچر کو یونی ورسٹی کے پورٹل پر آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔
بیچلرز پروگرام کے لیے اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی، کیمیکل انجینئرنگ، کامرس، کمپیوٹر سائنس، کرمنالوجی، اپلائیڈ فزکس، بائیو ٹیکنالوجی، بزنس ایڈمنسٹریشن، تعلیم، انوائرنمنٹل اسٹڈیز، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، بین الاقوامی تعلقات، ماس کمیونیکیشن، پبلک ایڈمنسٹریشن، پیٹرولیم ٹیکنالوجی، خصوصی تعلیم، اساتذہ کی تعلیم اور اسکول آف لاء (ایل اے ٹی) کے شعبوں میں داخلے کھلے ہیں، ان شعبہ جات میں داخلے کی توثیق کے لیے کم از کم 50 فیصد نمبر مطلوب ہیں۔ جبکہ ماسٹرز کے پروگراموں کے لیے بزنس ایڈمنسٹریشن، کرمنالوجی، کامرس، ماس کمیونیکیشن، پبلک ایڈمنسٹریشن، اور پاکستان اسٹڈیز کے شعبوں میں داخلے کھلے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایم ڈی کیٹ کا نتیجہ 10 روز میں جاری کردیا جائے گا، پی ایم سی
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انٹری ٹیسٹ کراچی یونیورسٹی اسیسمنٹ اینڈ ٹیسٹنگ سروس میں کروائے جائیں گے۔ جو طالب علم ویژول اسٹڈیز کے شعبے میں بیچلرز پروگرام میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں ان کے لیے ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ یا اس کے مساوی امتحانات میں 45 نمبر حاصل کرنا ضروری ہے۔ تاہم ڈپلومہ ہولڈرز کے لیے ویژول اسٹڈیز کے داخلہ ٹیسٹ میں حصہ لینے کے لیے کم از کم 60 نمبرز ہونے چاہئیں۔ یونیورسٹی نے واضح کیا ہے کہ سیلف فنانس بیس یا مخصوص نشستوں پر درخواست دینے والے طلباء کو بھی لازمی طور پر حاضر ہونا ہوگا اور انٹری ٹیسٹ کلیئر کرنا ہوگا۔ بصورت دیگر ان اسٹوڈنٹس پر داخلہ دینے کے حوالے سے غور نہیں کیا جائے گا۔