پنجاب ٹیچرز یونین کا بے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
پنجاب ٹیچرز یونین کا بے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
پنجاب ٹیچرز یونین (پی ٹی یو) نے اتوار کے روز حکومت سے طلبہ کی پیدائش کے سرٹیفکیٹ (ب فارم) کے اندراج کے لیے آخری تاریخ میں توسیع ک مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام کی جانب سے ممبرز کے خلاف کارروائی کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے نے ایم ڈی کیٹ پیپر لیک کرنے میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا
اطلاعات کے مطابق پی ٹی یو کے صدر چوہدری سرفراز کی زیرصدارت پی ٹی یو کی مرکزی باڈی میٹنگ میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں طلباء والدین کے ذریعے ب فارم جمع نہیں کروائے گئے ہیں۔ دوسری طرف نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے پاس بھی مختصر مدت میں لاکھوں فارم بنانے کی صلاحیت اور وسائل موجود نہیں ہیں۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ب فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی جانی چاہیے۔ سینٹرل باڈی نے یہ بھی کہا کہ بہت سارے والدین ب فارم لینے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں اور انہوں نے اسکولوں کی فون پر فارم جمع کروانے کی درخواستوں کا جواب دینا چھوڑ دیا ہے۔
اجلاس میں یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ اساتذہ پر بی فارم جمع کروانے کی تمام ذمہ داری عائد کرنا غیر منصفانہ ہے اور وہ ناانصافی پر خاموش نہیں رہیں گے۔ اساتذہ نے یہ بھی شکایت کی کہ کووڈ نائنٹین کی دوسری لہر کی وجہ سے تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں جبکہ اساتذہ کو اسکولوں میں آکر ڈینگی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر مجبور کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: تمام ٹیچرز اور اسٹاف کو کالج طلب کرلیا گیا
اساتذہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر تعلیم مراد راس اور محکمہ اسکول ایجوکیشن کے سیکریٹری سے درخواست کی کہ وہ ب فارم جمع کروانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کریں اور ڈینگی سے متعلق فرائض معطل کریں۔
سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت، رانا انور، رانا الطاف حسین، امتیاز طاہر، سعید نامدار، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، عابد ڈوگر، ساجد چشتی، میاں ارشد، رانا خالد، مرزا طارق، طاہر اسلام، حافظ نذیر گجر اور غفار اعوان نے اجلاس میں شرکت کی۔