جامعہ کراچی: بی کام پارٹ 2 اور بی کام پارٹ 1، پارٹ 2 کے ایکسٹرنل نتائج کا اعلان

جامعہ کراچی: بی کام پارٹ 2 اور بی کام پارٹ 1، پارٹ 2 کے ایکسٹرنل نتائج کا اعلان

جامعہ کراچی: بی کام پارٹ 2 اور بی کام پارٹ 1، پارٹ 2 کے ایکسٹرنل نتائج کا اعلان

جامعہ کراچی نے پیر کو بی کام پارٹ ٹو اور بی کام پارٹ ون اور ٹو (ایکسٹرنل) کے سالانہ امتحان برائے 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین نے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: ایم ڈی کیٹ کا نتیجہ 10 روز میں جاری کردیا جائے گا، پی ایم سی

اطلاعات کے مطابق ملیحہ نذیر خان، سیٹ نمبر 815195 ، نے 1،400 نمبروں میں سے 1،015 نمبر حاصل کرکے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پر مہر ثبت کردی۔ جبکہ نشست نمبر 815300 پر ثناء بانو نے 1،007 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی اور نشست نمبر 815096 پر زنیرہ علی نے 1،006 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی اور یوں جامعہ کراچی سے بی کام پارٹ ٹو اور اور بی کام پارٹ ون اور ٹو (ایکسٹرنل) کے سالانہ امتحان برائے 2019 میں پہلی، دوسری اور تیسری نشست پر خواتین امیدواروں نے اعلی پوزیشنز حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب ٹیچرز یونین کا بے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

یونیورسٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر 3،571 طلباء نے داخلہ لیا تھا جن میں سے 3،250 امتحان میں شریک ہوئے تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 69 امیدواروں نے پہلی ڈویژن حاصل کی، 466 طلبا نے دوسری ڈویژن کے ساتھ اور صرف ایک طالب علم نے تیسری ڈویژن کے ساتھ امتحان پاس کیا۔ مجموعی طور پر نتائج میں کامیابی کا تناسب 16 اعشاریہ 49 فیصد رہا۔

نتائج چیک کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو