ایف آئی اے نے ایم ڈی کیٹ پیپر لیک کرنے میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا
ایف آئی اے نے ایم ڈی کیٹ پیپر لیک کرنے میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا
پشاور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اتوار کے روز ایم کیٹ کا پرچہ لیک کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ٹیم کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں: تمام ٹیچرز اور اسٹاف کو کالج طلب کرلیا گیا
اطلاعات کے مطابق ، ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک کرنے میں ملوث بیس طلباء اور دو منتظمین کو پشاور کے علاقے تہکال سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ میڈیکل اینٹری امتحان کا پرچہ ٹیسٹ شروع ہونے سے کچھ گھنٹوں پہلے گینگ کی جانب سے لیک کیا گیا تھا۔ زیر حراست افراد سے مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں: احکامات کی خلاف ورزی، مزید 7 اسکول سیل کردیے گئے
گذشتہ سال ، ایف آئی اے نے سی ایس ایس امتحانات کے پرچے لیک کرنے میں ملوث دو سرکاری عہدیداروں سمیت تین افراد کو حراست میں لیا تھا۔