ایم ڈی کیٹ کا نتیجہ 10 روز میں جاری کردیا جائے گا، پی ایم سی
ایم ڈی کیٹ کا نتیجہ 10 روز میں جاری کردیا جائے گا، پی ایم سی
پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اتوار کے روز بتایا کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے داخلہ امتحان (ایم ڈی کیٹ 2020) کے نتائج کا اعلان اگلے 10 روز میں کیا جائے گا۔
پی ایم سی کے نائب صدر بیرسٹر علی رضا نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ 2020 کے لیے ملک بھر سے 125،000 سے زیادہ امیدواروں نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا۔ جبکہ صرف 138 طلباء نے پی ایم سی کو مطلع کیا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ لہٰذا ہم ان کا امتحان 13 دسمبر کو لیں گے۔
مزید پڑھیں: پنجاب ٹیچرز یونین کا بے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ اگلے 7 سے 10 دن میں پی ایم سی کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کو حتمی شکل دی جائے گی۔
بیرسٹر علی رضا نے بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے متعدد مراکز کا دورہ کیا ہے۔ جبکہ کونسل کے دیگر ممبران نے بھی خطے کے مختلف مراکز میں انتظامات کا معائنہ کیا لیکن انہیں حکام کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے نے ایم ڈی کیٹ پیپر لیک کرنے میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا
انہوں نے کہا کہ انہوں نے طلبہ سے کوروناوائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز کے نفاذ کے بارے میں بھی پوچھا تھا اور انہوں نے ان اقدامات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ علی رضا نے بتایا کہ پی ایم سی نے پشاور میں ٹیسٹ پیپر لیک ہونے کی خبروں پر فوری کارروائی کی۔ قانون نافذ کرنے والے حکام سے مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ یہاں تک کہ پی ایم سی کے پاس پیپر بھی نہیں تھا لہٰذا ہم نے سوشل میڈیا پر لیک ہونے والے پیپرکے ساتھ اس کا موازنہ کیا اور اس کی جانچ پڑتال کے بعد اسے جعلی پایا گیا۔