کے پی نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا
کے پی نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا
خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے صوبے بھر کے طلبہ کے لیے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
شہرام ترکئی نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ صوبہ بھر میں میٹرک کے امتحانات 21 مئی 2021 کو شروع ہوں گے اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 17 جون 2021 کو شروع ہوں گے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں میٹرک کے امتحانات 9 اپریل سے شروع ہوںگے
صوبائی وزیر نے ایبٹ آباد ، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ، کوہاٹ ، مالاکنڈ ، مردان اور پشاور کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکشن کے اجلاس کی بھی صدارت کی ، جہاں امتحانی ہالز، طلباء کے سہولت مراکز اور نگراں عملے کے لیے آن لائن ڈیٹا کی سہولت اور سی سی ٹی وی کیمرے جیسے معاملات پر توجہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے معیاری تعلیم کے لیے سب کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔
یہ بیان وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے بیان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بورڈ کے تمام امتحانات ملک بھر میں شیڈول کے مطابق ہونگے۔
مزید پڑھیں: جامعہ اشرفیہ کے طلباء کی پی پی ایس سی امتحان میں ٹاپ پوزیشنز
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے ایک اہم اجلاس کے بعد شفقت محمود نے میڈیا کو بتایا کہ نویں، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 19 اپریل سے دوبارہ ہو گا۔
تاہم کورونا کے ہائی رسک والے علاقوں میں گریڈ ایک سے آٹھ تک اسکول 28 اپریل تک بند رہیں گے۔
وفاقی وزیر کے مطابق ، ہاٹ اسپاٹس میں یونیورسٹیاں بھی اس عرصے میں بند رہیں گی ، لیکن آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔