نویں سے بارھویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے: سعید غنی

نویں سے بارھویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے: سعید غنی

نویں سے بارھویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے: سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے منگل کے روز کہا کہ صوبے میں کلاس 9 سے 12 کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

منگل کو نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد صوبائی وزیر نے اس کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: نابینا پاکستانی طالبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ مل گئی

یہ اجلاس کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کرنے اور اسکولوں کی بندش سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے یقین دلایا کہ 22 اپریل سے سندھ میں تعلیم کا عمل بحال کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کسی ضلع میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ اپنے اپنے ضلع کی صورتحال کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ اس وقت سندھ میں کوئی خاص ضلع متاثر نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: نہ امتحانات منسوخ ہوں گے اور نہ شیڈول تبدیل ہوگا، شفقت محمود نے کیمبرج کے طلبا کو آگاہ کردیا

انہوں نے نوٹ کیا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں کورونا کی مثبت شرح 2.6 فیصد ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نویں سے 12 ویں تک کی کلاسز کا سلسلہ اپنے معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

سعید غنی نے بتایا کہ بغیر امتحانات پاس کیے طلباء کو اگلے گریڈ میں ترقی نہیں دی جائے گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو