بلوچستان میں میٹرک کے امتحانات 9 اپریل سے شروع ہوں گے

بلوچستان میں میٹرک کے امتحانات 9 اپریل سے شروع ہوں گے

بلوچستان میں میٹرک کے امتحانات 9 اپریل سے شروع ہوں گے

چیئرمین بلوچستان بورڈ کے مطابق سالانہ امتحانات کے لیے 400 امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ 1200 افراد پر مشتمل ایک سپروائزری عملہ امتحانات کی نگرانی کے لیے تعینات کیا ہوگا۔

مزید پڑھیں: جامعہ اشرفیہ کے طلباء کی پی پی ایس سی امتحان میں ٹاپ پوزیشنز

  بلوچستان بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 9اپریل سے شروع ہوں گے۔

بورڈ کے ایک لاکھ تیس ہزار امیدوار امتحان میں بیٹھیں گے۔

اس سے قبل ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے ، حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کی صورت میں ان کو بند کرنے کے منصوبے پر عمل کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ، آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز کے سربراہان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کووڈ بحران کے دوران تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں کے اساتذہ کو فوری بنیادوں پر ویکسینیشن لگائی جائے۔

مزید پڑھیں: نویں سے بارھویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے: سعید غنی

مشترکہ پریس کانفرنس میں آل سندھ نجی اسکولز اینڈ کالجز کے صدر نے کہا کہ سیاسی اور سماجی تقریبات پر پابندی ہونی چاہیے جبکہ تعلیم کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو