جامعہ اشرفیہ کے طلباء کی پی پی ایس سی امتحان میں ٹاپ پوزیشنز

جامعہ اشرفیہ کے طلباء کی پی پی ایس سی امتحان میں ٹاپ پوزیشنز

جامعہ اشرفیہ کے طلباء کی پی پی ایس سی امتحان میں ٹاپ پوزیشنز

پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے امتحان میں لاہور کے مشہور مذہبی، تعلیمی ادارے جامعہ اشرفیہ کے اسکالرز نے پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق مفتی مہر جمیل نے جو کہ جامعہ اشرفیہ کے سابق طالب علم ہیں، نے عربی لیکچرار کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی امتحان میں ادارے کے سابق طالب علم مولانا ارشاد خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ترجمان کے مطابق جامعہ اشرفیہ نے اس اہم کامیابی پر اسکالرز کو انعام و اکرام سے نوازا ہے۔

دیگر رپورٹس کے مطابق پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے محکمہ ریونیو کے 58 عہدوں پر پی پی ایس سی کے امتحانی پیپرز لیک کرنے کے کیس سے تعلق کے الزام میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم کو پکڑنے کے لیے جیوفینسنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا تھا۔ اے سی ای نے اس سے قبل سات افراد کو حراست میں لیا تھا جو امتحانی پرچے لیک ہونے کے اسکینڈل میں ملوث ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو