کے پی میں شدید گرمی، اسکولوں کی بندش کا فیصلہ

کے پی میں شدید گرمی، اسکولوں کی بندش کا فیصلہ

کے پی میں شدید گرمی، اسکولوں کی بندش کا فیصلہ

پشاور میں واقع ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ صوبے میں شدید اور مسلسل گرمی کی لہر اور بدترین موسم کے باعث پرائمری اور مڈل اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔   

رپورٹس کے مطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس شدید گرم موسم میں اسٹوڈنٹس اور خاص طور پر چھوٹی جماعتوں کے بچوں کو ریلیف دینے کے لیے اسکولوں کے اوقاتِ کار میں ردوبدل بھی کیا تھا اور اسکولوں کی ٹائمنگ صبح سات بجے سے دن دس بجے تک کردی تھی۔ تاہم صوبے بھر میں گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسکولوں کو بند رکھنے کو کہا ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے زون میں تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں بغیر کسی تعطل کے جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیئے: پنجاب یونیورسٹی: داخلے اور فیس جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع

صوبائی حکام نے بتایا کہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی تاریخ سے ابھی اسکولوں کو مطلع نہیں کیا گیا ہے کیونکہ ابھی تک یہ طے نہیں ہے کہ اس خطے کو گرم موسم کا سامنا کب تک رہے گا، تاہم اس حوالے سے صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے تمام اپ ڈیٹس فراہم کی جاتی رہیں گی۔

مزید پڑھیئے: آئی سی ٹی میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ قائم

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کووڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے طویل بندش کے بعد مئی کے آخر میں اسکول کھلنا شروع ہوئے تھے جب حکومت اور این سی او سی نے اسکولوں کو مرحلہ وار دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو