پنجاب یونیورسٹی: داخلے اور فیس جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع

پنجاب یونیورسٹی: داخلے اور فیس جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع

پنجاب یونیورسٹی: داخلے اور فیس جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع

یونیورسٹی آف پنجاب (پی یو) نے ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے  سالانہ امتحانات میں داخلے کے فارم اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے جبکہ ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات برائے2021

میں بھی اسی طرح داخلہ فارم اور فیس جمع کرانے کی ڈیڈ لائن کو آگے بڑھا دیا گیا ہے۔

پی یو کے ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کی اطلاعات کے مطابق آن لائن داخلہ فارم اور فیس جمع کروانے کی نئی آخری تاریخ اب 25 جون 2021 ء ہے۔

مزید پڑھیئے: پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان 2 ہفتوں میں کیا جائے گا

اس تاریخ کا اطلاق سنگل فیس کے لیے ریگولر، لیٹ کالج اور پرائیویٹ امیدواروں پر ہوگا۔ جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ فارم جمع کروانے والے امیدواروں کو اب 26 سے 30 جون 2021 تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

اس بارے میں مزید تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، درج ذیل لنک کے ذریعے آپ پنجاب یونویرسٹی کی ویب سائٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

 www.pu.edu.pk

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو