کووڈ کیسز میں اضافہ کے دوران کے پی نے تعلیمی ادارے بند کردیئے
کووڈ کیسز میں اضافہ کے دوران کے پی نے تعلیمی ادارے بند کردیئے
حکومت خیبر پختونخوا نے کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافے کی وجہ سے آٹھ اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھئے: پاکستانی یونیورسٹیاں ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ میں نمایاں مقام بنانے میں کامیاب
اطلاعات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور، صوابی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، سوات ، ہری پور اور ڈی آئی خان میں تعلیمی ادارے 4 ستمبر سے 11 بجے تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان تراکئی نے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ ملک بھر میں کووڈ میں مسلسل اضافے کی صورتحال کے ساتھ ، این سی او سی نے ان علاقوں میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا جہاں کووونا مسلسل بڑھ رہا ہے۔
مزید پڑھئے: بچوں کو اسکول جانے کی ترغیب دینے کے لیے پنجاب حکومت کا اہم اقدام
گزشتہ ہفتے کے شروع میں حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے 15 اضلاع میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے ایک ہفتے کے لیے اسکول بند کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ دوسری جانب
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 6 سے 11