تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنا ہی قومی مفاد میں ہے، پریزیڈینٹ ایس ایس سی اے پی

تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنا ہی قومی مفاد میں ہے، پریزیڈینٹ ایس ایس سی اے پی

تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنا ہی قومی مفاد میں ہے، پریزیڈینٹ ایس ایس سی اے پی

لاہور: سرونگ اسکولزوکالجزایسوسی ایشن کے صدر میاں رضا الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تعلیمی نقصان پر یونیسف کی رپورٹ حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی اورانتہائی باعث تشویش ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یونیسف کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش سے 4 کروڑبچے متاثر ہورہے ہیں جبکہ 88 فیصد طلبہ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت ہی نہیں۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کی نوجوانوں سے مارچ میں ہونے والے نیشنل ای اسپورٹس مقابلے میں شرکت کی اپیل

انہوں نے مزید کہا کے ان حالات میں طلبہ تعلیم کا سلسلہ گھر پر کیسے جاری رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت تعلیمی نقصان سے بچنے کیلئے ہوش کے ناخن لے تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنا ہی قومی مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا ایس او پیزپرتعلیمی اداروں نے سختی سے عمل پیرار ہونے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ لہذابچوں کے مستقبل پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسکولوں کو نہ صرف دوبارہ کھول دے بلکہ نجی اداروں کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے خصوصی پیکج کا بھی اعلان کرے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو