صوبائی حکومت نے کالجز کے لئے 1900 نئی اسامیوں کی منظوری دے دی

صوبائی حکومت نے کالجز کے لئے 1900 نئی اسامیوں کی منظوری دے دی

صوبائی حکومت نے کالجز کے لئے 1900 نئی اسامیوں کی منظوری دے دی

پشاور: فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ نے صوبے کے کالجوں میں گریڈ 17 کی 1900 نئی اسامیوں کی منظوری دے دی ہے جس پر سالانہ 52 کروڑ 22 لاکھ اور 29 ہزار روپے آیئں گے۔ مذکورہ نئی اسامیاں کالجوں میں بی ایس پروگرام کے لئے تخلیق کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: جامعہ کراچی میں ویژول اسٹڈیز کا داخلہ ٹیسٹ 6 دسمبر کو ہوگا

اس حوالے سے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ان نئی اسامیوں پر تنخواہوں کی مد میں صوبائی حکومت کے جو اخراجات آیئں گے ان میں تنخواہوں پر 34 کروڑ 62 لاکھ سالانہ، ہاؤس رینٹ الاؤنس کی مد میں 3 کروڑ 36 لاکھ، کنوینس الاؤنس کی مد میں 57 لاکھ، ایڈھاک الاؤنس 2016 کی مد میں 2 کروڑ 90 لاکھ، 2017 ایڈھاک الاؤنس کی مد میں 3 کروڑ 46 لاکھ روپے 2018 کے ایڈھاک پر بھی 2017 کے برابر اخراجات اور 2019 کے ایڈھاک کی مد میں ایک کروڑ 73 لاکھ روپے کے اخراجات آیئں گے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبر پختوں خوا نے ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو حکم جاری کردیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو