فواد چوہدری کی نوجوانوں سے مارچ میں ہونے والے نیشنل ای اسپورٹس مقابلے میں شرکت کی اپیل

فواد چوہدری کی نوجوانوں سے مارچ میں ہونے والے نیشنل ای اسپورٹس مقابلے میں شرکت کی اپیل

فواد چوہدری کی نوجوانوں سے مارچ میں ہونے والے نیشنل ای اسپورٹس مقابلے میں شرکت کی اپیل

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد میں مارچ 2021 میں ہونے والے قومی سطح کے ای کھیلوں کے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے اس بات کا انکشاف جمعرات کو ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تفصیلات اور درخواست کے عمل کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی جون میں لئے جائینگے، شفقت محمود

وفاقی وزیر نے نوجوانوں کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ پورے ملک کی یونیورسٹیوں میں اینیمیشن اور گیمنگ ڈیولپمنٹ کے حوالے سے سرٹیفیکیشن متعارف کروائے جائیں گے۔ انہوں نے نوجوانوں کو گیمنگ میں کیریئر کا انتخاب کرنے کی ترغیب دی جو عالمی سطح پر ایک ارب ڈالر کی صنعت ہے۔

وزیر موصوف نے نوجوانوں کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں گیمنگ کی صنعتوں میں بہت ساری آسامیاں خالی ہیں لیکن یہاں صلاحیت کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے لیے ان کی وزارت ان کمپنیوں کے اشتراک سے گیمنگ اور اینیمیشنز میں ایک سرٹیفیکیشن پروگرام ترتیب دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں میں جلد ہی یہ سرٹیفیکیشن جاری کردیئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر گریجویٹ سطح کے طلباء کو سرٹیفکیشن میں داخلے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں 12 گریڈرز کو یہ سرٹیفیکیشن پیش کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ کا اعلان، ایم ڈی کیٹ کے نتائج میں تاخیر متوقع

اس سے قبل انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ اگر آپ کو پڑھنے میں دلچسپی نہیں ہے اور فون پر ویڈیو گیمز میں دلچسپی ہے تو تیار رہیں، ہم ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا ایک خصوصی پروگرام لارہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں گذشتہ برسوں کے دوران گیمنگ انڈسٹری میں 20 فیصد ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی مجموعی مالیت 90 بلین امریکی ڈالرز ہے جو ہالی ووڈ سے بڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیمنگ انڈسٹری پاکستان میں گم چینجر ثابت ہوگی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو