عمران خان اسٹوڈنٹس کی سن لو، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
عمران خان اسٹوڈنٹس کی سن لو، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
ٹوئٹر پر طلباء نے پہلی بار ایک دن میں ریکارڈ توڑ احتجاج درج کرایا ہے جس میں 1،000،000 سے زیادہ ٹویٹس نے ان پرسن ایگزامز کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔
ہفتے کے روز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز بناتے ہوئے، اس ہیش ٹیگ نے جسے وزیر اعظم عمران خان اسٹوڈنٹس کی سن لو کے ہینڈل سے چلایا جارہا تھا، انٹرنیٹ کی دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔ طلباء نے کورونا وائرس کی متوقع چوتھی لہر کی وجہ سے ان پرسن ایگزامز کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیئے: سندھ میں فزکس کا امتحانی پیپر لیک
دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم نے ہفتے کے روز ہی یہ اعلان کردیا تھا کہ کسی بھی قیمت پر امتحانات منسوخ نہیں کیے جائیں گے اور حکومت اعلان کردہ تاریخوں پر امتحانات لینے کے فیصلے پر قائم رہے گی۔
انہوں نے ان افواہوں و مسترد کرتے ہوئے کہ ان کی وزارت امتحانات کو منسوخ کررہی ہے، اس بات کی تصدیق کی کہ امتحانات وقت پر ہونگے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیڈرل اور پنجاب بورڈز نے پہلے ہی امتحانات کی ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس جاری کردی ہیں جو 11 جولائی سے شروع ہوں گے۔
مزید پڑھیئے: امتحانات منسوخ نہیں ہوں گے، شفقت محمود کی وضاحت
محکمہ تعلیم نے متعلقہ بورڈز کو آگاہ کیا ہے کہ وہ طلبہ کو رول نمبر اور پرچی بھیجیں۔
ریگولر اسٹوڈنٹس کو اپنے کالجوں سے رول نمبر اور سلپ حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی جبکہ نجی امیدوار پوسٹ کے ذریعے ان کو وصول کریں گے۔
راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ترجمان ارسلان چیمہ نے بتایا ہے کہ ان پرسن ایگزامز کے لیے ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس تمام امیدواروں کو جاری کردی گئی ہیں۔
گذشتہ ہفتے طلباء نے امتحانات کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا تھا اور اس دوران مرکزی شاہراہیں بند کردی تھیں