’ کلوز اسکولز نائو‘ ٹوئیٹر پر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

’ کلوز اسکولز نائو‘ ٹوئیٹر پر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

’ کلوز اسکولز نائو‘ ٹوئیٹر پر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

حکومت کی جانب سے 18 جنوری کو تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے سے پہلے صورتحال کا تجزیہ کرنے کے لیے (آج) جمعہ کو ایک جائزہ اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کرنے کے بعد پاکستانی ٹویٹر صارفین جمعرات کی رات کو ہیش ٹیگ کلوز اسکولز نائو اور ہیش ٹیگ شفقت محمود کے تحت ٹرینڈنگ کرتے ہوئے میمز اور ٹویٹس کے ساتھ خاصے فعال نظر آئے۔

بہت سارے اسکولز کے طلباء نے اس خطے میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہونے پر حکومت کے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔

اسد نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ شفقت انکل آپ بخوبی جانتے ہیں کہ اب صحت کی صورتحال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو وہ فیصلہ کرنا چاہیے جو طلباء کے مفاد میں ہو۔

’ کلوز اسکولز نائو‘ ٹوئیٹر پر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ایک اور طالب علم سلیم رانا نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ اپنا فیصلہ تبدیل کریں کیونکہ انسٹی ٹیوٹس کو دوبارہ کھولنے کے لیے صورتحال سازگار نہیں ہے۔

انہوں نے وزیر تعلیم کو یاد دلایا کہ آپ نے اپنی ٹوئیٹس میں بتایا کہ طلباء کی صحت ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی پھر آپ نے انسٹی ٹیوٹس کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کس بنیاد پر کیا؟

’ کلوز اسکولز نائو‘ ٹوئیٹر پر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ریاض نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے اسے حکومت کا دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کے وزراء ورچوئل میٹنگنز کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ طلباء فزیکل کلاسیں لیں؟ .

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی بڑھتی ہوئی شرح کے درمیان اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے۔

’ کلوز اسکولز نائو‘ ٹوئیٹر پر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

دریں اثنا ٹوئٹر پر ایسے طلبا بھی موجود تھے جنہوں نے مزاحیہ میمز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تشویش اور سوالات کا اظہار کیا۔

ہماری ایڈیٹوریل ٹیم نے ہیش ٹیگ کلوزاسکولز نائو کے تحت رواں دواں چند میمز کی ٹریڈنگ کو جمع کیا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں۔

’ کلوز اسکولز نائو‘ ٹوئیٹر پر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

’ کلوز اسکولز نائو‘ ٹوئیٹر پر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

’ کلوز اسکولز نائو‘ ٹوئیٹر پر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

https://twitter.com/shk_Saab/status/1349804674334003203

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو