ایچ ای سی کی ناقص کارکردگی، تنقید کی زد میں

ایچ ای سی کی ناقص کارکردگی، تنقید کی زد میں

ایچ ای سی کی ناقص کارکردگی، تنقید کی زد میں

آل پاکستان ٹینیور ٹریک فیکلٹی ایسوسی ایشن (اے پی ٹی ٹی ایف اے) کی ایگزیکٹو کونسل نے ٹینیور ٹریک اسٹاف کے اہم تعلیمی اور انتظامی امور کے حل میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی مشتبہ ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اے پی ٹی ٹی ایف اے کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد احمد کی جانب سے چیئرمین ایچ ای سی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی نے گزشتہ مارچ میں ٹینیور ٹریک کے عملے کے معاملات حل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس وعدے کو اب تک پورا نہیں کیا جاسکا ہے۔ ڈاکٹر شہزاد نے اپنے خط میں اے پی ٹی ٹی اے کے وفد کی ایچ ای سی کے چیئرمین ، ایگزیکیٹو ڈائریکٹر اور دیگر کے ساتھ ستائیس دسمبر دو ہزار انیس کو ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بی سی ایس جائزہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ٹینیور ٹریک کے عملے کے مسائل حل کرنے کے لیے مارچ دوہزار بیس میں ایچ ای سی کا ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا، لیکن ابھی تک اس کا انعقاد نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کا اجلاس بلانے میں تاخیر کے عمل نے ٹینیور ٹریک اسٹاف عملے کے مسائل میں اور اضافہ کردیا ہے۔

ڈاکٹر شہزاد نے اپنے خط میں یہ بھی کہا کہ کووِڈ نائنٹین یعنی کورونا وائرس کا موجودہ وبائی دَور ٹینیور ٹریک کے عملے کو بری طرح متاثر کرسکتا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو