چینی یونیورسٹی کورونا وائرس سے بچائو کے لیے لاہور میں ایک اسپتال قائم کرے گی

چینی یونیورسٹی کورونا وائرس سے بچائو کے لیے لاہور میں ایک اسپتال قائم کرے گی

چینی یونیورسٹی کورونا وائرس سے بچائو کے لیے لاہور میں ایک اسپتال قائم کرے گی

تفصیلات کے مطابق چین کی کنمنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کورونا وائرس کے علاج اور تحقیق کے لیے لاہور میں ایک ہسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔

چینی یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان کو کورونا وائرس کی ٹیسٹ کٹس، ماسک اور دستانے عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ چین کی کنمنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وفد آئندہ ہفتے لاہور کا دورہ کرے گا، جبکہ کنمنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور (یو ایچ ایس) کی جانب سے ایک مشترکہ تحقیقاتی گروپ تشکیل دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور (یو ایچ ایس) کے چانسلر اور پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور، یو ایچ ایس کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم، لاہور میں چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگبن اور چینی کنمنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر لی سنگ نے گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی ایک ورچوئل کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور یو ایچ ایس کے وی سی ڈاکٹر جاوید اکرام نے چینی حکام کو پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال، کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے، کورونا سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور اس سے متعلق دیگر اہم امور کے بارے میں آگاہ کیا۔

چینی یونیورسٹی یو ایچ ایس کے کالا شاہ کاکو کیمپس میں ایک اسپتال قائم کرے گی۔ جبکہ ایک چینی وفد اگلے ہفتے لاہور کا دورہ کرے گا اور یو ایچ ایس کے ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر مختلف امور پر کام شروع کرے گا۔ کورونا وائرس کو روکنے اور اس سے بچائو کے لیے باہمی تعاون سے متعلق کوششوں کے سلسلے میں اس امر پر تحقیق کی جائے گی کہ کورونا وائرس کی اقسام کیا ہیں اور اس کی روک تھام کو کیسے یقینی بنایاجاسکتا ہے۔ اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کس قسم کی ادویہ کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو