دسویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے

دسویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے

دسویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں 10 ویں اور 12 ویں جماعتوں کے امتحانات ملک میں 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے جبکہ صوبے اپنے طور پر کووڈ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے لیے جسمانی کلاسیں شروع کرنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ یہ فیصلہ ہفتے کے روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا۔

مزید پڑھیئے: حکومت نے برٹش کونسل کو 26 جولائی سے ’ او لیول کے خصوصی امتحانات‘ منعقد کرنے کی اجازت دے دی

این سی او سی عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کی متفقہ حکمت عملی کی نگرانی کرتا ہے۔ فورم نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن سندھ میں انفیکشن میں اضافے کے بارے میں احتیاطی تدابیر کی ضرورت پر زور دیا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ صوبے طلباء کو امتحانات کی تیاری کے لیے 31 مئی سے کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت 10 ویں اور بارہویں جماعتوں کے لیے آن کیمپس کلاسیں شروع کرنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیئے: اقلیتی طلبا کے لیے کے پی میں 2 فیصد داخلہ کوٹہ مقرر

گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ پانچ فیصد یا اس سے کم کووڈ پوزیٹیویٹی ریٹ والے اضلاع میں تفریحی پارکس، واٹر پارکس اور سوئمنگ پولز کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

 اس سے قبل مئی کے مہینے کے شروع میں عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران این سی او سی نے متعدد پابندیاں عائد کردی تھیں۔

سیاحتی مقامات کھلنے کے علاوہ، این سی او سی نے ان تمام اضلاع میں جہاں

کورونا کیسز کا تناسب 5 فیصد سے کم ہے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

مزید پڑھیئے: سندھ اسمبلی، میٹرک تک ناظرہ قرآن کی تعلیم کے بل کی منظوری کیلیے نوٹس جاری

تاہم این سی او سی نے ایک بیان میں کہا کہ مختلف اضلاع میں جہاں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے6 جون تک بند رہیں گے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو