حکومت نے برٹش کونسل کو 26 جولائی سے ’ او لیول کے خصوصی امتحانات‘ منعقد کرنے کی اجازت دے دی

حکومت نے برٹش کونسل کو 26 جولائی سے ’ او لیول کے خصوصی امتحانات‘ منعقد کرنے کی اجازت دے دی

حکومت نے برٹش کونسل کو 26 جولائی سے ’ او لیول کے خصوصی امتحانات‘ منعقد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی وزیر تعلیم نے ٹویٹ کیا کہ جولائی میں اس قسم کا امتحان بے مثال ہے اور مجھے خوشی ہے کہ کیمبرج اس کا اہتمام کررہا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت نے برطانوی کونسل کو 26 جولائی سے 6 اگست تک او لیول کے خصوصی امتحانات کے انعقاد کی اجازت دی ہے۔

مزید پڑھیئے: پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا

جمعرات کے روز ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے او لیول کے طلبا کو ستمبر سے اے لیول، ایف اے یا ایف ایس سی شروع کرنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ جولائی میں اس قسم کا امتحان بے مثال ہے اور مجھے خوشی ہے کہ کیمبرج اس کا اہتمام کررہا ہے۔

ٹوئیٹ کے ساتھ منسلک ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اے لیول کے امتحانات کے دوران آنے والوں کو کووڈ کے ایس او پیز پر پوری طرح عمل پیرا ہونا پڑے گا۔

مزید پڑھیئے: اسلام آباد میں اساتذہ کی ویکسینیشن ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی

حکومت نے برٹش کونسل کو 26 جولائی سے ’ او لیول کے خصوصی امتحانات‘ منعقد کرنے کی اجازت دے دی

ایک اور ٹوئیٹ میں وزیر تعلیم نے کہا کہ کووڈ 19 کے وبائی مرض نے زندگی کے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے مگر خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں بے پناہ مشکلات پیدا کردی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے ہم مشکل فیصلے لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر فیصلے میں اچھے اور برے نتائج ہوتے ہیں لیکن ہمارے لیے طلبا کی دلچسپی ہمیشہ اہمیت کی حامل رہی ہے۔

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے بعد میں ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ وہ جولائی کے آخر میں پاکستان میں اسکول اور نجی دونوں طلباء کے لیے کچھ متبادل او لیول اور آئی جی ایس سی ای امتحانات پیش کرے گی۔ متعدد اہم مضامین کے متبادل امتحانات کا فیصلہ اسکولوں کی انتظامییہ سے بات چیت کے بعد ہوگا اور اس کا مطلب ہے کہ گیارہویں سال میں طلباء اگلا تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے ہی ان مضامین میں اپنی تعلیم مکمل کرسکیں گے۔

مزید پڑھیئے: ایک ہفتے میں ویکسین لگوائیں یا نتائج کا سامنا کریں، سندھ حکومت کا اساتذہ کو انتباہ

سی اے آئی ای نے کہا کہ طلباء اور عملے کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ یہ امتحانات ایسے مقامات پر ہوں گے جہاں صحت اور حفاظت کے ایس او پیز کی تعمیل ممکن ہوسکے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ طلباء جون 2021 کی سیریز کے بجائے اسی فیس کے عوض اکتوبر، نومبر 2021 کی سیریز میں امتحانات دے سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ فی مضمون صرف ایک سوالیہ پیپر لیں گے اور اس سوالیہ پیپر میں طلبا کے لیے انتخاب کی کافی گنجائش ہوگی، جبکہ یہ سوالیہ پیپر نصاب سے ہی بنایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ طلبا کو امتحانات کی تیاری کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت دیا جائے گا۔ کیمبرج انٹرنیشنل جولائی کے آخری ہفتے اور اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے والے امتحانات کے لیے منصوبہ بنا رہا ہے۔

کنٹری ڈائریکٹر کیمبرج انٹرنیشنل پاکستان عظمیٰ یوسف نے کہا، مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ ہم یہ متبادل کیمبرج او لیول اور آئی جی سی ایس ای امتحانات پاکستان میں کیمبرج اسکولوں اور طلباء کے لیے پیش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اے اور او لیول کے پچاس ہزار طلباء کے مختلف تعلیمی اداروں میں اندراج کے ساتھ سی اے آئی ای سے جُڑے سب سے زیادہ آمدنی والے ممالک میں شامل ہے۔ یہ ملک میں سب سے بڑی انٹرنیشنل ایگزامینیشن سروس ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو