تعلیم بچاو کمیٹی نے سندھ ایجوکیشن سے طلبہ کو بغیر امتحان کہ پروموٹ نہ کرنے کی درخواست کردی۔

تعلیم بچاو کمیٹی نے سندھ ایجوکیشن  سے طلبہ کو بغیر امتحان کہ پروموٹ نہ کرنے کی درخواست کردی۔

تعلیم بچاو کمیٹی نے سندھ ایجوکیشن سے طلبہ کو بغیر امتحان کہ پروموٹ نہ کرنے کی درخواست کردی۔

16 گورنمنٹ اسکولوں کی ایسوسیشن پر مشتمل تعلیم بچاو کمیٹی نے سندھ ایجوکیشن اور لٹریری ڈیپارٹمنٹ سے گورنمنٹ اسکولوں کہ طلبہ کو بغیر امتحانات کہ پروموٹ نہ کرنے کی درخواست کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ طلبہ سے لاک ڈاون کہ ختم ہونے کہ ساتھ ہی لازمی مضامین کا امتحان لیا جاے۔
اسکے ساتھ ساتھ کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ آنے والے اکیڈمک سال میں غیر ضروری چھٹیاں موخر کردی جائیں تاکہ موجودہ اکیڈمک سال کہ نقصان کو پورا کیا جا سکے۔
تعلیم بچاو کمیٹی کہ کنونئر انیس الرحمن نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوے کہا کہ گورنمنٹ اسکول کہ اساتذہ اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ کہ ساتھ گورنمنٹ اسکولوں میں تعلیم کا معیار بہتر بنانے کہ لیے تیار ہیں۔

"سب جانتے ہیں کہ گورنمنٹ اسکولوں میں تعلیم کا معیار پہلے ہی کافی نا پید ہے، کورونا وائرس کی باعث اسکول بند ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ اسکولوں کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے،لیکن حکومت کی توجہ صرف پرائویٹ اسکولوں پر ہے"

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری دنیا میں بغیر حل پیش کئے بغیر اسکولوں کو بند نہیں کیا گیا۔ جبکہ پاکستان میں گورنمنٹ کشمکش کا شکار ہیں۔

انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ نئے تعلیمی سال کہ لئے گورنمنٹ اسکولوں کہ لئے کوئ لائحہ عمل تیار کیا جاے۔ 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو