حکومت نے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا حتمی اعلان کردیا
حکومت نے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا حتمی اعلان کردیا
وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم نے 15 ستمبر سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی اعلان کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھلیں گے یا نہیں، فیصلہ آج ہو گا
بین الصوبائی وزرا کے اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کی۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کو تین مراحل میں کھولنے کا اعلان کیا۔ وزارت صحت نے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے سلسلے میں تین مراحل پر مبنی منصوبہ بھی تجویز کیا۔
مزید پڑھیں: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کی تجویز
اس منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں نویں جماعت، میٹرک، کالج اور یونیورسٹیز 15 ستمبر کو دوبارہ کھلیں گی، دوسرے مرحلے میں 23 ستمبر سے چھٹی سے تا آٹھویں جماعت کی پڑھائی کا آغاز ہوگا جبکہ آخری مرحلے میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پہلی جماعت سے پانچویں تک اسکول دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کرسکیں گے۔
مزید پڑھٰیں: یو ایچ ایس نے ایم ڈی کیٹ 2020 کی تاریخ کا اعلان کردیا
چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔