وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کی تجویز

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کی تجویز

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کی تجویز

 رواں سال تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہونگی۔ وزارت تعلیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: یو ایچ ایس نے ایم ڈی کیٹ 2020 کی تاریخ کا اعلان کردیا

ایڈیشنل سیکرٹری برائے وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز اسپیشل کلاسز لگائی جائیں، کورونا وباء کے دوران ہونے والے تعلیمی نقصان کاازالہ کیا جائے اور اساتذہ تعلیمی لحاظ سے کمزور طلباٗ کو ہفتے والے دن خصوصی تیاری کروائیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ

مراسلے کے مطابق آئندہ سال وفاقی تعلیمی بورڈ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15روز کی تاخیر سے لینے کافیصلہ کیا گیا ہے جس سے بورڈز کے امتحانات میں حصہ لینے والے طلباٗ کو تیاری کا مناسب وقت میسر آ سکے گا۔

مزید پڑھیں: شفقت محمود کی اکتوبر میں اسکول دوبارہ کھولنے کے سلسلے میں "جھوٹی خبروں" پر تنقید

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اداروں کے سربراہان تعلیمی کیلنڈر کے مطابق اپنے فریم ورک کی تیاری کریں،15ستمبر سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کاحتمی فیصلہ 7ستمبر کو یعنی آج ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو