تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھلیں گے یا نہیں، فیصلہ آج ہو گا

تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھلیں گے یا نہیں، فیصلہ آج ہو گا

تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھلیں گے یا نہیں، فیصلہ آج ہو گا

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم شریک ہوں گے، اجلاس میں 15 ستمبر سے ملک کے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کی تجویز

اجلاس میں وزارت صحت کے حکام سے تفصیلی بریفنگ لینے کے بعد اداروں میں سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق سفارشارت قومی رابطہ کو بھجوائی جائیں گی، چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے،اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس میں تعلیمی اداروں سے متعلق ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: یو ایچ ایس نے ایم ڈی کیٹ 2020 کی تاریخ کا اعلان کردیا

مختصر تعلیمی نصاب اور 2021 میں امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی، اجلاس کے دوران بی ای سی ایس، این سی ایچ ڈی ٹرانزیشن پلان بھی زیر بحث آئے گا، وفاقی نظامت تعلیمات میں اینٹی ہراسمنٹ باڈیز کے صوبوں میں قیام پر گفتگو ہوگی جبکہ یکساں نصاب تعلیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ

اگست میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد حکومت 15 ستمبر سے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کرے گی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو