امتحانات کسی بھی قیمت پر منسوخ نہیں ہوں گے، مراد راس
امتحانات کسی بھی قیمت پر منسوخ نہیں ہوں گے، مراد راس
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے طلبہ سے کہا ہے کہ وہ احتجاج میں وقت ضائع کرنے کے بجائے امتحانات کی تیاری کریں۔
انہوں نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران کہا کہ اس سال حکومت کا امتحانات منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ
جتنی چاہیں مشہور سیلیبریٹیز کو لے آئیں، فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیئے: طلباء کا امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ
صوبائی وزیر نے کہا کہ بین الصوبائی وزرا کا اجلاس اس ہفتے کے آخر میں ہوگا جس میں تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے اور امتحانات سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا، صوبائی وزیر نے سفارش کی کہ اہم اور اختیاری مضامین کا جائزہ لیا جانا چاہئے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وزرائے تعلیم کا اجلاس اس سلسلے میں اس ہفتے کے آخر میں فیصلہ کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وبائی بیماری شروع ہونے کے بعد سے ملک کا تعلیمی نظام متاثر ہوا اور طلباء کو بہت بڑا علمی نقصان اٹھانا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی طلباء کو گذشتہ سال بغیر کسی امتحان کے پاس کر چکے ہیں لیکن اس عمل کو دہرایا نہیں جاسکتا۔ اگر ہم انہیں بنا کسی امتحان کے آسانی سے اگلی جماعتوں میں منتقل کردیں تو ہم کس قسم کی نسل تیار کریں گے؟
حکومت کے امتحانات لینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء کے مطالبات کو وقت کا زیاں قرار دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ان مطالبات کا مطلب ہے، آئیں ہم دھوکہ کریں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر پھیلنے کے بعد سے پاکستان کے متعدد شہروں میں طلبا 29 جون سے 23 جولائی تک ملک بھر میں انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات لینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئے ہیں