بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کا میٹرک، انٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کا میٹرک، انٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق میٹرک کے امتحانات 14 جولائی کو شروع ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 26 جون سے شروع ہوں گے۔
حکومت نے تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امتحانات سے پہلے اپنی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیئے: تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنا تباہی کا سبب بن سکتا ہے، ماہرین صحت نے خبردار کردیا
کنٹرولر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے مطلع کیا کہ امتحانی عملے کو امتحانی ہال میں آتے وقت اپنی ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ اپنے پاس رکھنا ہوں گے۔
لاہور بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر جمیل کے مطابق، سالانہ امتحانات کا گرائونڈ ورک تقریباً ختم ہوچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ، امیدواروں کو جلد ہی رول نمبر سلپس جاری کردی جائیں گی، انہوں نے یقین دلایا کہ کورونا وائرس کے پروٹوکول اور ایس او پیز کی سخت تعمیل کے بعد امتحانات کا آغاز کیا جائے گا۔
مزید پڑھیئے: طلباء کا امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ
آل پنجاب بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لیے ڈیٹ شیٹ درج ذیل لنک پر جا کر حاصل کی جاسکتی ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا