حکومت نے نویں سے بارہویں جماعت تک کے امتحانات منسوخ کردیئے

حکومت نے نویں سے بارہویں جماعت تک کے امتحانات منسوخ کردیئے

حکومت نے نویں سے بارہویں جماعت تک کے امتحانات منسوخ کردیئے

کورونا وائرس کے بحران کے باعث حکومت نے تعلیمی اداروں کی بندش میں 15 جولائی تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سال 2020 کے بورڈ کے تمام امتحانات منسوخ کردیئے ہیں۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تعلیم نے کہا کہ حکومت نے اس سے قبل 31 مئی تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، مگر صورتحال کی سنگینی کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کی جارہی ہے اور اب ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے جولائی کے وسط تک بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کے بحران کے باعث نویں جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک کے امتحانات کی منسوخی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے     

انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلبا کو ان کی پچھلے برسوں کی کارکردگی کی بنا پر اگلی جماعتوں میں ترقی دی جائے گی جبکہ یونیورسٹیز میں داخلے کے لیے فرسٹ ایئر کے نتائج پر غور کیا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو